بھارت” ایل او سی ، ایل اے سی“ پر نئی کمانڈو بٹالین تعینات کرے گا
نئی دہلی:بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کنٹرول لائن اور چین کے ساتھ واقع لائن آف ایکچویل کنٹرول (ایل اے سی) پر تعیناتی کیلئے نئی کمانڈو بٹالین تشکیل دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں جگہوں پر Bhairav کے نام سے 5کمانڈو بٹالین تعینات کی جائیں گی ۔
رپورٹس میں بھارتی دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ نئی بٹالین چین اور پاکستان کے ساتھ ملحقہ لائن آف ایکچویل کنٹرول اورکنٹرول لائن پر تعینات ہونگی۔تعیناتی کا یہ عمل رواںماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ایک بٹالین میں 250فوجی شامل ہونگے ۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ان نئی کمانڈو بٹالینز کو کنٹرول لائن پر جارحیت تیز کرنے اور کشمیریوں کی مزاحمتی جدوجہد کو دبانے کے لیے استعمال کیا جائے گا ہے۔
دریں اثنا بھارتی فوج Rudra کے نام سے آرمڈ بریگیڈز بھی تشکیل دے رہی ہے، اس طرح کے دو بریگیڈ چین اور پاکستان کی سرحدوں پر تعینات کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ کپواڑہ، بانڈی پور، بارہمولہ، راجوری، پونچھ اور کارگل اضلاع میں پہلے ہی راشٹریہ رائفلز(آر آر) تعینات کر رکھی ہیں۔







