مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیرمیں 2.9شدت کا زلزلہ

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت2.9تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 4بجکر55منٹ پر آنے والے زلزلے کامرکز 26کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔زلزلے سے فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔






