بھارت

بھارت :ممتا بنرجی کا مغربی بنگال میں نیا وقف قانون نافذ نہ کرنے کا اعلان

کولکتہ: بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی ریاست میں نیا وقف قانون نافذ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہاکہ ہم نے اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے ۔ہم اس قانون کی حمایت نہیں کرتے، یہ قانون ہماری ریاست میں لاگو نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام مذاہب کے لوگوں سے میری مخلصانہ اپیل ہے، براہ کرم پرسکون رہیں، ضبط سے رہیں۔ مذہب کے نام پر کسی بھی غیر مذہبی کام میں ملوث نہ ہوں، ہر انسانی جان قیمتی ہے، سیاست کے لئے فسادات نہ بھڑکائیں۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ فسادات بھڑکا رہے ہیں وہ معاشرے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان کی پارٹی نے قانون میں ترمیم نہیں کی۔ قانون مودی حکومت نے بنایا ہے لہذا آپ مودی حکومت سے جواب مانگیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button