بھارت

اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث بھارتی تاجر بیلجیم میں گرفتار

نئی دلی:
اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث بھارتی تاجر میہل چوکسی کو بیلجیم میں گرفتار کر لیا گیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہیروں کے تاجرمیہل چوکسی پر بھارت کے پنجاب نیشنل بینک سے ایک کھرب 38ارب50کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی مشہور جیولری فرم گیتانجلی گروپ کے سربراہ کو بھارتی تحقیقاتی اداروں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی درخواست پر بیلجئم کے ایک ہسپتال سے حراست میں لیا گیا ۔بینک فراڈ کے الزامات سامنے آنے کے بعد میہل چوکسی جنوری 2018 میں بھارت سے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ سب سے پہلے امریکا پہنچے اور بعد میں اینٹیگوا اور باربوڈا چلے گئے اور وہاں کی شہریت حاصل کر لی۔میہل چوکسی اور ان کے بھتیجے نیرو مودی پر ممبئی میں پنجاب نیشنل بینک کی بریڈی ہائوس برانچ کے ذریعہ جاری کردہ لیٹرز آف انڈرٹیکنگ کا استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی بینکوں سے قرض لینے کے الزامات ہیں۔لیٹر آف انڈرٹیکنگ ا یک بینک گارنٹی ہے جو صارفین کو بیرون ملک بینکوں سے مختصر مدت کے کریڈٹ حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔2011سے 2018تک، میہل چوکسی اور نیرو مودی اور ان کی کمپنیوں نے عام طریقہ کار پر عمل کئے بغیر ان لیٹرز آف انڈرٹیکنگ کو استعمال کرتے ہوئے بینک کے بعض اہلکار وں کی ملی بھگت سے غیر ملکی بینکوں سے فنڈز حاصل کئے جن میں سے زیادہ تر واپس نہیں کئے گئے ۔ اس کے بجائے، پہلے والے فنڈز کی واپسی کے لیے نئے لیٹرز آف انڈرٹیکنگ لئے گئے، اور رقم کو کاروبار اور ذاتی فائدے کیلئے استعمال کیا گیا۔منی لانڈرنگ میں میہل چوکسی کی اہلیہ پریتی چوکسی کا نام بھی سامنے آیا ہے جنہوں نے 2013 میں میگس کنسلٹنسی کے سی ڈی شاہ کے ساتھ تین آف شور کمپنیاںقائم کیں۔ان پر اس فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم سے بیرون ملک قیمتی جائیدادیں خریدنے کے بھی الزامات ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button