مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: حریت رہنما مسرور انصاری گھر میں نظر بند
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبصہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور اتحاد المسلمین کے صدر مسرور عباس انصاری کو ایک مذہبی تقریب میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیاگیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرور عباس انصاری کوضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنی تھی۔ تاہم قابض انتظامیہ نےانہیں سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا۔ ایکس پر ایک بیان میں مسرور انصاری نے کہاہے قابض حکام نے انہیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سےمنعقد ہونے والی حسینی مجلس میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔







