مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ :بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی دوسرے دن بھی جاری

جموں:بھارتی فوجیوں نیغیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج دوسرے دن بھی جاری رکھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے گزشتہ شام کو علاقے میں کارروائی شروع کی تھی اور ضلع میں سرنکوٹ کے علاقے لسانہ میں کئی گولیاں بھی چلائی تھیں۔سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر ایک پوسٹ میں بھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ پیر کی شب لسانہ میں بھارتی فورسز کی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی ۔علاقے میں فوج کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہفتہ کی شام کوبھارتی فورسزکے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے لسانہ پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران گولیوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد فورسز نے علاقے کامحاصرہ کر لیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button