بھارت

بھارت :گجرات کے قبائلی رہنما بی جے پی سے مستعفی، کہا ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا

احمد آباد:بھارتی ریاست گجرات کے سابق رکن اسمبلی اور قبائلی رہنما مہیش وساوا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیا اورپارٹی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اب آئین کے مطابق نہیں چلایاجارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبائلی سیاست دان چھوٹو وساوا کے بیٹے مہیش وساوا نے بی جے پی گجرات کے صدر سی آر پاٹل کو اپنا استعفی پیش کیا۔ یہ ایک علامتی اقدام ہے جس سے پارٹی سے ان کی مایوسی کی نشاندہی ہوتی ہے۔وساوا نے صحافیوں کو بتایا ڈاکٹر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ملک کو آئین کے مطابق نہیں چلایا جا رہا ۔انہوں نے کہاکہ آدیواسی، دلت، او بی سی، مسلمان، عیسائی، سکھ اور دیگر پسماندہ برادریاں متحد ہو کر آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریے کا مقابلہ کریں گی۔انہوں نے اپنے والد چھوٹو بھائی وساوا کی قائم کردہ بھارتیہ ٹرائبل پارٹی میں واپس جانے کااعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ میں بی ٹی پی کے لیے کام کروں گا۔ مہیش وساوا کا استعفیٰ پسماندہ کمیونٹیز اور حزب اختلاف کے ساتھ بی جے پی کی بڑھتی ہوئی دوری کی عکاسی کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button