محاصرے اور تلاشی

پونچھ، کٹھوعہ اضلاع میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پیر کی شام ایک حملے کے بعد ضلع پونچھ کے علاقے لسانہ سوان کوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے ۔بھارتی فوج اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار علاقے میں مشترکہ آپریشن کررہے ہیں۔بھارتی فوجیوں کی ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔فورسز کے اہلکار دونوں اضلاع کے دیہات اور جنگلات میں سراغرساں کتوں اورفوجی گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button