مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں امن وترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، کانگریس رہنما
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن سید نصیر حسین نے ریاستی درجے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کو اس حوالے سے ایک واضح ٹائم لائن طے کرنی چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نصیر حسین نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے اور اب جب کہ مقبوضہ علاقے میں ایک حکومت قائم ہے تو اس میں اب مزید تاخیر نہیںہونی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ہم ریاستی درجے کی بحالی کیلئے پہلے بھی احتجاج کیا ہے اور ہم اس کے لیے لڑتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن وترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیںکیونکہ یہاں اب بھی لوگ مارے جا رہے ہیں۔