مقبوضہ جموں و کشمیر

05فروری کو یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طورپر منانے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

NHA_Chair_Jawadاسلام آباد: 05فروری کو ملک ا ور بیرون ملک یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طورپر منانے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیکرٹری وزارت امور کشمیر جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر، جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل، جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل کے علاوہ امور خارجہ و داخلہ، اطلاعات و نشریات کی وزارتوں، پی ٹی وی، لوک ورثہ، پیمرا، ریلوے ڈویژن، ایوی ایشن ڈویژن، این ایچ اے، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے نمائندوں اور دیگر اہم اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزارت امور کشمیر کے سیکرٹری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار ہمارا قومی فریضہ ہے اور اس فریضے کی ادائیگی ہم بھرپور انداز سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے نہتے کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہا ہے تاہم اس کے باوجود بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری عوام کی جانب سے اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اوربہنوں سے یکجہتی کے اظہار سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے کی گئی تیاریوں پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اور پاکستانی عوام پورے جذبے سے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور نہ صرف یکجہتی سے بھرپور پیغام کنٹرول لائن کے دوسری جانب پہنچایا جائے گا بلکہ پوری دنیا کو بھی باور کروایا جائے گا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ ان کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کی گئی تیاریوں سے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس دن کو بھرپور انداز سے منانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button