محاصرے اور تلاشی

پونچھ ،کٹھوعہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں لسانہ کے جنگلاتی علاقے میں آج مسلسل چھٹے روز بھی آپریشن جاری رکھا۔
بھارتی فورسز اہلکاروںنے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور گھنے جنگلاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فورسز نے آپریشن میں حصہ لینے کیلئے اضافی دستے بھی طلب کیے ہیں۔
ضلع کٹھوعہ کے کئی علاقوں میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن گزشتہ تین ہفتوں سے جاری ہے۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے جوتھانہ میںحال ہی میں دوکشمیری نوجوان شہیدکیے تھے ۔آپریشن میں بھارتی فوج اور سینٹرل ریزروڈ پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کے ساتھ پولیس کاخصوصی آپریشن گروپ بھی حصہ لے رہا ہے۔بھارتی فورسز نے ان کارروائیوں کے دوران اب تک درجنوں افراد کالے قوانین کے تحت گرفتار کر لیے ہیں۔KMS-09/M

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button