محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ کشمیر :بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں تیز

4e92b573-cf55-4054-a28a-266bf1280e56سرینگر:  فورسز نے 26جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، بڈگام، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، رام بن، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکار جو راکٹ لانچروں اور دیگر جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں ان علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح ر ہے کہ بھارتی قابض فوج اور پولیس اہلکاروں نے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کر رکھاہے اورمقبوضہ علاقے کو خاص طور پر اگست 2019 کے بعد سے کھلی جیل میں تبدیل کر دیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button