محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے بانڈی پورہ اوردیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے آج ضلع بانڈی پورہ کے علاقے کلنار بازی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں میں دو بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جارتی تھا۔
ادھر ادھمپور اور کولگام اضلاع میں آج مسلسل تیسرے روز بھی بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروئیاں جاری ہیں جبکہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے کے بارہمولہ، کپواڑہ، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button