بھارت

مہاراشٹر : 16 مساجد کو منہدم کرنے کا نوٹس ،مسلمان سراپااحتجاج

ممبئی:
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پمپری چنچواڑ میں میونسپل حکام نے کدلوڑی کے علاقے میں 16 مساجد کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے جس پر مسلمان سخت سراپا احتجاج ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مساجد بغیر اجازت تعمیر کی گئی ہیں اور انہیں 15 دنوں کے اندر منہدم کیا جائے ۔میونسپل کارپوریشن کے نوٹس پر مسلمان شدیداحتجاج کر رہے ہیں انکا کہنا ہے کہ ان میں سے بہت سی مساجد 1995 سے پہلے تعمیر کی گئی تھیں جب یہ علاقہ پر میونسپل کارپوریشن کے نہیں بلکہ گرام پنچایت کے زیر انتظام تھا۔
میونسپل حکام نے کہا ہے کہ مسماری کے اخراجات مسجد کمیٹیوں سے وصول کیے جائیں گے اور خبردار کیا ہے کہ تعمیل میں ناکامی کے نتیجے میں 5,000 روپے جرمانہ اور ممکنہ مجرمانہ دفعات لگائی جائیں گی

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button