بھارت

کرناٹک: ہندو تواغنڈوں نے دو مسلم اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا

 

بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم دشمنی کے ایک اور واقعے میں ہندو توا غنڈوں نے دو مسلم اساتذہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں مسلمانوں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غنڈوں نے25سالہ محمد عارف اور31سالہ سید عمران کو ریاست کے ضلع بیدر میں باسواکلیان کے مقام پر چہل قدمی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا۔ چھ سے سات حملہ آوروں نے دونوں اساتذہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ان پر پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں انکے سروں میں چوٹیں آئیں۔ واقعے کے خلاف مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ تشدد میں ملوث پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے تھانے کے باہر احتجاج کرنے والے مسلمانوں میں سے 49افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔KMS-11/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button