پاکستان

بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:پاکستان نے کہاہے کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دورن کہاکہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، پانی کی معطلی کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں ہوا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا خدشہ ہے، بھارتی اقدامات کے جواب میں واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدو رفت بند کر دی گئی ہے، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کردیے گئے ہیں تاہم سکھ یاتری ویزا معطلی سے مستثنی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا بھارتی ائیرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کی جاتی ہیں، بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط فوری طور پرمعطل کییجاتیہیں، پاکستان، اس کی مسلح افواج اپنی خودمختاری، سرحدوں اور عوام کے دفاع کے لیے مکمل طورپرتیار ہیں۔انہوں مزیدکہا کہ پاکستان میں تعینات بھارتی نیول، ائیر اور ڈیفنس ایڈوائزرز کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیکر انہیں 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد30افراد تک محدود کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی آب جارحیت اور دیگ اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی زمینی تجارت فوری طور پر بند کرنے اور بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی عائد کی تھی۔اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان میں موجود بھارتی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button