پاکستان

پاک بھارت امن کی راہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے نکل سکتی ہے: شیری رحمن

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماسینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ کشمیر کی متنازع حیثیت سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات قابلِ قبول نہیں، یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر سے متعلق امریکی سفیر کے بیان پر ردِعمل میں شیری رحمن نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت بدلنے کی جتنی کوشش کرے، حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔شیری رحمن نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کا موقف یو این کی قراردادوں اور حقِ خودارادیت پر مبنی ہے، امریکی سفیر کا کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا واشنگٹن کے سابقہ مقف سے مطابقت نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد کشمیر پر امریکی صدر کے بیان کا پاکستان نے خیر مقدم کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی راہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ہی نکل سکتی ہے۔شیری رحمن نے کہا کہ کشمیر پر یک طرفہ بھارتی موقف عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔ امریکی قیادت کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button