مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ، راجوری میں بھارتی فورسزکی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع میں مینڈھر کے نصف درجن سے زائد دیہات میں فوجی آپریشن شروع کیاہے۔بھارتی فورسزنے پونچھ مینڈھر روڈ پر ناکے لگائے ہیں اور آنے جانے والی تمام گاڑیوں کے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کر رہی ہیں جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا ء بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button