بھارت

بھارتی فوج کو پنجاب سے پاکستان پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: پنن

نیویارک: خالصتان موومنٹ کے رہنما گروپتون سنگھ پنن نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گروپتون سنگھ پنن نے امریکہ سے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم بھارتی فوج کو پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے پنجاب سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم کروڑوں سکھ پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم سب پر عیاں ہے۔
پنون نے کہا کہ وہ مودی، اجیت ڈوول، امیت شاہ اور جے شنکر کو بین الاقوامی قانون کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کیا کہ بھارت نے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے پہلگام میں اپنے ہی سیاحو ں کو قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد سیاسی فائدے اور ووٹ حاصل کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button