بھارت

پاکستان ڈی پورٹ کیے جانے سے پہلے عمررسیدہ شخص واہگہ بارڈر پر انتقال کر گیا

امرتسر:  ایک عمر رسیدہ اور ضعیف شخص جسے مقبوضہ جموں و کشمیر سے پاکستان ڈی پورٹ کرنے کے لیے لایا گیا تھا، اٹاری واہگہ بارڈر پراچانک گر کر جاں بحق ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نژاد معمر شخص عبدالحمید بٹ 80کی دہائی کے آخر میں پاکستان سے مقبوضہ جموں و کشمیر واپس گیاتھا اور وادی کشمیر میں آباد ہواتھا۔ تاہم اسے بھارتی پولیس زبردستی لے گئی اور ملک بدری کے لئے سرحد پر بھیج دیا جہاں وہ اچانک دم توڑ گیا۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے متعدد افراد کوڈی پورٹ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button