بھارت
گوا : مندر میں بھگدڑ کے باعث چھ افراد ہلاک، 80 زخمی

پنجم: بھارتی ریاست گوا میں ایک سالانہ ہندو مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 80 کے قریب زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ شیر گاوں میں منعقدہ سالانہ شری دیوی لیرائی جاترا میلے کے دوران صبح 4بجے سے صبح 5بجے کے درمیان پیش آیا۔ ایک پولیس افسر نے چھ افراد کے ہلاک جبکہ 80 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔







