بھارت

کرناٹک میں مسلمان بس ڈرائیور دوران ڈیوٹی نماز پڑھنے پر معطل

بنگلورو:بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک مسلمان بس ڈرائیور کو ڈیوٹی کے اوقات میں نماز ادا کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نارتھ ویسٹرن کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ہاویری ڈپو سے منسلک ڈرائیور نیاز ملا کو اسٹیئرنگ وہیل کے پیچھے والی سیٹ پر نماز پڑھتے ہوئے پایا گیا۔ ایک مسافرنے واقعے کی ویڈیو بنا کے سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ راملنگا ریڈی نے ڈرائیور کو معطل کر دیا۔KMS-08/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button