پاکستان

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے پانی کا بہاو روک دیا

نئی دہلی: بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف پانی کے بہاو¿ کو روک دیا ہے اور وہ کشن گنگا ڈیم کے ذریعے دریا ئے نیلم کا پانی روکنے کی بھی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر جموں خطے کے ضلع رام بن جبکہ دریائے نیلم (کشن گنگا ) پر وادی کشمیر کے ضلع بانڈی گریز میں غیر قانونی طور پر ڈیم بنا رکھے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ بھارت نے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پانی کے بہاو¿ کو روک دیا ہے اور وہ نیلم دریا کے پانی کو بھی روکنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ عالمی بنک کی ثالثی میں ستمبر1960میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے میں تین مشرقی دریا بیاس ، ستلج اور راوی کے پانیوں پر بھارت جبکہ تین مغربی دریاﺅں چناب ، جہلم اورسندھ کے پانیوں پر پاکستان کا حق تسلیم کیاگیا ہے۔ دریائے نیلم (کشن گنگا) آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفر آبادمیں درمیل کے مقام پر دریائے جہلم میں شامل ہوتا۔ بھارت نے پاکستان کے حصے میں آنے والے ان دریاﺅں پر غیر قانونی طور پر ڈیم تعمیر کر رکھے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button