خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے محمد اشرف صحرائی کو شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس نے سینئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری حریت رہنمائوں زاہد صفی،شیخ یعقوب، جاوید جہانگیراور زاہد اشرف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد اشرف خان صحرائی ایک تحریک اور ایک نظریہ کا نام تھا۔انہوں نے صحیح معنوں میں اپنی زندگی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ5مئی 2021کوبھارت نے اشرف صحرائی کو جیل کی کال کوٹھڑی میں ایک سازش کے تحت شہید کرکے کشمیریوں کو ایک عظیم لیڈر سے محروم کر دیاتھا گیا۔انہوں نے کہاکہ محمد اشرف صحرائی تحریک آزادیِ کشمیر کے علمبردار اور صف اول کے رہنماتھے۔بھارت جبر و استبداد اور ظلم وستم کے ذریعے انہیں اپنے مقصد آزادی ،اصولوںاور نظریات پرسمجھوتہ کرنے پر مجبور نہیں کر سکا ْ۔وہ ایک بہادر انسان تھے ، قید و بند صعوبتیں اورتکالیف انکے جذبہ حریت متزلزل نہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اشرف صحرائی کاخاندان کئی دھائیوں سے بھارتی سفاکیت کانشانہ رہا ہے لیکن انہوں نے ہر ظلم کو عزیمت کا پہاڑبن کر جھیلا۔ وہ قربانیوں کی ایک لازوال داستان کے امین ہیں ۔انہوں نے جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور قومی مفاد پر کبھی لچک دکھائی اور نہ کوئی سمجھوتہ کیا۔حریت رہنمائوں نے مزید کہاکہ بابائے حریت سید علی گیلانی اگرچہ تحریک حریت کا عنوان تھے تاہم محمد اشرف صحرائی اس کی اصل داستان تھے۔ ان کی شہادت رواں تحریک آزادی کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوںکو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button