پروفیسر نذیر احمد شال کو شاندار خراج عقیدت پیش
اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلشنز (کے آئی آئی آر)کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے معروف کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو مختصر علالت کے بعد جمعہ کے روز لندن میں انتقال کر گئے تھے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق الطاف حسین وانی نے اسلام آباد میں جاری اپنے تعزیتی بیان میںکشمیر کاز کے لیے بے لوث خدمات اور کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کی عالمی سطح پر بھر پور وکلالت کرنے پر مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم نے اپنی زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر رکھی تھی اور انکی وفات تحریک آزادی کیلئے ایک بڑا نقصا ن ہے۔ الطاف حسین وانی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔