World

رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز میں نمایاں کمی

اسلام آباد: پاکستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور دفاعی کارروائی کی۔کارروائی میں بھارتی ائر فورس کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر 5 جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آئی ہے، اس سے قبل گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے، جس پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جہاز اور دو کمبیٹ ڈرون مار گرائے ۔
پاک فضائیہ نے جن بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید طرز کے رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button