بھارت
مدھیہ پردیش :ہندوتواغنڈوں نے مسلمانوں کے گھر نذر آتش کر دیے، علاقے میں کشیدگی
پولیس نے غنڈوں کے خلاف کارروائی کے بجائے سات مسلم نوجوان گرفتار کر لیے
بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو توا غنڈوں نے مسلمانوں کے گھر نذر آتش کر دیے ہیں ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ، بجرنگ دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ غنڈوں نے ریاست کے شہر اجین میں مسلمانوں کے کئی مکانات کو نذر آتش کر دیاجس کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔
ہندو توا تنظیموں کے غنڈوں نے مسلمانوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور پتھراو کیا۔ حالات اس وقت مزید بگڑ گئے جب گھروں کو آگ لگا دی گئی۔
پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے بجائے سات مسلم نوجوان حراست میں لیے۔







