مقبوضہ جموں و کشمیر
بہار میں حجاب کھینچنے کے نتیش کمار کے عمل کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

سرینگر: بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے عمل کے خلاف سرینگر میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اوراسے مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر حملہ قراردیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اس طرح کے اقدامات سے عدم برداشت کو فروغ ملتا ہے اور لوگوں کے حقوق پامال ہوتے ہیں۔مظاہرے کے دوران حجاب اور آئینی ضمانتوں کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے اپنی شدید ناراضگی اور غم و غصے کے اظہار کے لیے نتیش کمار کا پتلا بھی نذرآتش کردیا۔






