مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: ہائیکورٹ نے سینئر ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ کی نظر بندی کالعدم قراردیدی

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے سینئر ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیدی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 71سالہ ایڈوکیٹ محمد اشرف بھٹ جو ہا ئیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بھی رہے ہیں، کو گزشتہ برس کالے قانون ”پی ایس اے“ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس راہول پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنج نے کہا کہ محمد اشرف بٹ کی نظر بندی کی کوئی ٹھوس وجوہات نہیں ہیں اور انہیںحراست میں رکھنے کا فیصلہ انتہائی غلط ہے۔
محمد اشرف بٹ کو گزشتہ سال جولائی میں سری نگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔KMS-04/M





