مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض حکام نے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث کنٹرول لائن کے قریب واقع دیہاتوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔بھارتی پولیس کی طرف سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ سرحدی دیہات کے لوگ اپنے گھروں کو واپس نہ جائیں کیونکہ وہاں ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔