IndoPakWar

جنگ کسی تنازعے کا حل نہیں،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

بھارت اور پاکستان موجودہ تنازعے کو بات چیت سے حل کریں

نئی دلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ تنازعہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک اجلاس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ارکان نے کہاکہ جنگ کسی بھی تنازعے کا حل نہیں ہو سکتا اور دونوں ممالک اس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔اجلاس میں ایک قراردادبھی منظور کی گئی جس میں سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد میں خطے کے عوم تحفظ کیلئے کئے گئے کسی بھی اقدام کی حمایت کااعادہ کیاگیاہے اور دونوں ملکوں کو تصفیہ طلب تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زوردیاگیا ہے ۔قرارداد کے مطابق دوجوہری ممالک کے درمیان جنگ کسی تنازعے کا حل نہیں ہو سکتی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button