پیپلز پارٹی لاہور کے زیرِ اہتمام کشمیر بچائوریلی کے سلسلے میں آگاہی مہم

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیرِ اہتمام یکم فروری کو ہونے والی کشمیر بچا ئوریلی کے سلسلے میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آگاہی مہم کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے کی۔مہم کا آغاز جناح ہسپتال کے باہر سے ہوا جس کے بعد قافلہ ڈاکٹر ہسپتال جوہر ٹان، علی ٹائون سے ہوتا ہوا ٹھوکر نیاز بیگ پہنچا۔ فیصل میر کی قیادت میں نکلنے والی اس آگاہی مہم کا مختلف مقامات پر پارٹی کارکنان اور عوام کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا۔آگاہی مہم میں مجید غوری، منظر عباس کھوکھر، امجد جٹ، عبداللہ غوری، غلام حسین سمیت کارکنان کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل میر نے کہا کہ کشمیر بچائوریلی کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو کشمیریوں پر ظلم بند کرنا ہوگا ۔ فیصل میر نے مزید کہا کہ کشمیر ریلی میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔آخر میں رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کی آواز بلند کرتی رہے گی۔







