IndoPakWar
بھارت نے چینی، ترک نیوز آؤٹ لیٹس کے” ایکس اکاؤنٹ“ بلاک کر دیے
نئی دہلی:بھارت نے چینی سرکاری خبر رساں اداروں گلوبل ٹائمز اور شنہوا کے ساتھ ساتھ ترکی کے پبلک براڈکاسٹرٹی آر ٹی ورلڈ کے X اکاو¿نٹس کو بلاک کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گلوبل ٹائمز ایک انگریزی زبان کا اخبار ہے جو پیپلز ڈیلی سے منسلک ہے جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی ملکیت ہے۔ ڑنہوا چین کی سرکاری سرکاری خبر رساں ایجنسی ہے۔ ٹی آر ٹی ورلڈ ایک ٹیلی ویڑن چینل ہے جو ترکی کے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کارپوریشن کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جو ملک کا عوامی نشریاتی ادارہ ہے۔
یاد رہے کہ 8 مئی کو ایکس نے کہا کہ اسے بھارتی حکومت کی طرف سے ایگزیکٹو آرڈر موصول ہوئے ہیں جس میں ہندوستان میں 8ہزار سے زائد اکاونٹس کو بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




