ہلاکتیں
بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں3کشمیری نوجوان شہید کردیے
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں 3کشمیری نوجوان شہیدکر دیےکشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نادر لورگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔