پاکستان

”آئی اے ای اے “نے پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات کو محفوظ قرار دیدیا

اسلام آباد: بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دیتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیاہے۔پاکستان کے بھرپور جوابی وار کے بعد بھارت نے اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”آئی اے ای اے “نے کہا ہے کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ رہیں۔بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے میزائل حملوں کے دوران پاکستان کی میزائل تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اوران سے کسی قسم کی تابکاری خارج نہیں ہوئی۔
افواج پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت میں نہ صرف براہموس میزائلوں کے ٹھکانے تباہ ہوئے تھے، بلکہ ایس 400 میزائل دفاعی نظام بھی تباہ و برباد ہوکر رہ گیا تھا۔
پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے آپریشن سندور کے دوران 3 رافیل سمیت بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، جس کے بعد مودی سرکار کو عوام کی شدید تنقید کاسامنا ہے۔مودی نے اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے دیگر بے بنیاد دعوﺅں کیساتھ ساتھ پاکستان کی جوہری تنصیبات کونقصان پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا ، لیکن آئی اے ای اے کی وضاحت کے بعد بھارت کے اس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button