بھارت
بھارتی بحریہ کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کی خبروں پر اقوام متحدہ کا سخت نوٹس
جنیوا: اقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کا سخت نوٹس لے لیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو بحیرہ انڈمان میں پھینکنےکی اطلاعات پر شدید تشویش ہے اور اس حوالے سے ماہرین نے واقعے کی باضابطہ تفتیش شروع کردی ہے۔انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ یہ اقدامات غیرانسانی، ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرکے وضاحت پیش کرے اور بھارت ایسے انسانیت سوز اقدامات کو فی الفور بند کرے۔








