بھارت
منی پور: فورسز نے کوکی(عیسائی)قبیلے کے 33افراد گرفتار کر لیے

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پورمیں بھارتی فورسز نے کوکی(عیسائی) قبیلے کے کم ازکم 33افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد پر فوج ، پیراملٹر ی او ر میتھی (ہندو) قبیلے کے لوگوں پر حملے کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں ، پیراملٹری اورپولیس اہلکاروں نے کوکی برادری کے لوگوں کو ضلع چورا چاندپور اور اس سے ملحقہ پہاڑی سلسلوں میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ فورسز نے گرفتار لوگوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا انہوں نے بدھ کی رات بشنوپور ضلع میں فورسز اور میتھی لوگوں پر حملے کیے ۔
فورسز اہلکاروں ایک اور واقعے میں توئپونگ علاقے سے کوکی نیشنل فرنٹ کے ایک سرگر م رکن کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔







