آزاد کشمیر
آزاد جموں و کشمیر میں درمیانے درجے کا زلزلہ
مظفرآباد: آج ( اتوار) آزاد جموں وکشمیر میں صبح تقریبا10 بجکر 11منٹ پر درمیانے درجہ کا زلزلہ آیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد سے 80 کلومیٹر شمال مشرق میں 3.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی 10کلو میڑ تھی ۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔