مقبوضہ جموں و کشمیر

ہفتہ شہادت کے تحت جامع مسجد سرینگر میں تلاوت قرآن کا مقابلہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 35ویں برسی کے سلسلے میںجاری ”ہفتہ شہادت ” کے تحت انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک روزہ خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں قرآن خوانی، حسن قرات کا مقابلہ اوردعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ مولوی محمدفاروق کو نامعلوم حملہ آوروں نے21مئی 1990کونگین سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر شہیدکیا تھا۔ دور دراز کے علاقوں سمیت کشمیر بھر سے 30سے زائد سرکردہ مدارس کے طلباء نے تقریب میں شرکت کی جس میں درجنوں نوجوان قاریوں نے حسن قرات کے مقابلے میں حصہ لیا۔ پروگرام کی صدارت انجمن اوقاف کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کی جنہوں نے اپنے خطاب میں اپنے شہید والد اور پیش رو کو خراج عقیدت پیش کیا۔میرواعظ نے کہا کہ اس تقریب کا انعقاد نہ صرف شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بلکہ نوجوان نسل میں قرآن اور اس کی تعلیمات سے گہرا لگا ئوپیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔میرواعظ نے شرکت کرنے والے اداروں اور علما ئے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ اجتماع ہمارے نوجوانوں کو کلام اللہ سے جڑے رہنے اور اس کی رہنمائی کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دینے کی ایک عاجزانہ کوشش ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button