پاکستان

بھارت سے مذاکرات میں کشمیر، پانی، دہشتگردی اورتجارت کے حوالے سے بات ہوگی: وزیراعظم

اسلام آباد:
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پانی، دہشت گردی اور تجارت سمیت 4 اہم نکات پر گفتگو ہو گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی، سرینگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسیاں ہیں، بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے، جنگ بندی کی درخواست بھارت کی جانب سے کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق ہوگیا ہے، دونوں ممالک کے سیکیورٹی ایڈوائزر غیر جانبدار مقام پر بات چیت کریں گے۔ لیکن بھارت کسی تیسرے مقام پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ات چیت کے دوران پاکستان کی جانب سے چار اہم نکات شامل ہوں گے، بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی کے حوالے سے بات ہو گی، تیسرے ملک میں بات چیت کرنے کا فیصلہ اچھا ہوسکتا ہے، لیکن بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا، کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نوازشریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button