پاکستان

بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار احمد

نیویارک:
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ یہ بات تشویش ناک ہے کہ ایک بڑی طاقت غیر محدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہی ہے، بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں بالخصوص انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن سے خارج کیا جا رہا ہے۔ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دریاوں کو ہتھیانے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش بھی اپنائے ہوئے ہے جو معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button