افغان طالبان رجیم اور ٹی ٹی پی کا بھیانک گٹھ جوڑ دنیا کیلئے خطرناک ہے، آسٹریلوی جریدہ
بھارت طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے
اسلام آباد: آسٹریلوی جریدے ”دی کنورسیشن “ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے دہشتگردوں کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”دی کنورسیشن “کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی ناصرف افغانستان بلکہ پورے خطے کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے، افغان طالبان رجیم اور ٹی ٹی پی کا بھیانک گٹھ جوڑ دنیا کے لیے خطرناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پر قبضے کے بعد شرپسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا جبکہ بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
آسٹریلوی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہ فراہم کررکھی ہے، طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنےکی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔






