ہلاکتیں

کشتواڑ:بھارتی فوجیوں نے2نوجوان شہید کردیے

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کشتواڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چھاترو سنگھ پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔
یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنی ظالمانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ قابض بھارتی فورسز نے پورے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ،قابض فوجی نوجوانوں کو جعلی مقابلوںمیںمسلسل شہید اور گھروں کو بارودی مواد کے ذریعے مسمار کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button