پاکستان

کورکمانڈرزکانفرنس کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد پراکسیز کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئیکار لانیکاعزم

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش ، کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ


راولپنڈی:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں کہاگیاہے کہ خضدار میں دہشت گرد حملہ بھارتی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کیا گیا، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہیگا، بلوچستان اورکے پی میں متحرک بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد پراکسیز کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے معرکہ حق کے ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کو سراہا۔ کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص اور ضلع خضدار میں دہشت گرد حملے کے شہدا کے لیے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔شرکا کانفرنس کا کہنا تھا کہ خضدار میں یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعیکی گئی، دہشت گردی کے نتیجے میں 4 معصوم بچے اور 2 بیگناہ افراد شہید ہوئے۔ فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہیگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے پاکستان کے عوام کی غیرمتزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سر چشمہ ہیں۔فورم کا مزیدکہنا تھا کہ نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کودانستہ نشانہ بنانا انسانیت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ایسا عمل بین الاقوامی قوانین کی صریحا اور قابل مذمت خلاف ورزی ہے۔فورم نے پاکستان کی خود مختاری ، علاقائی سالمیت کی بقا کیلئے کسی بھی بیرونی جارحیت کا مکمل آپریشنل تیاری سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔کانفرنس میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں علاقائی سلامتی اور مشرقی بارڈر پر سکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔کانفرنس میں حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیاگیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔فورم نے پاکستانی میڈیا اور "انفارمیشن وارئیرز”کو سراہا جو بھارتی پروپیگنڈے ، جعلی خبروں اور جنگی جنون کے خلاف ریاست کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button