جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر: انتظامیہ نے بدھرواہ میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے ضلع ڈوڈہ کے علاقے بدھرواہ میں 37 ٹیلی کام ٹاوروں پر موبائل انٹر نیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق موبائل ڈیٹا سروسز کی معطلی کا حکمنامہ مقبوضہ علاقے کے محکمہ داخلہ نے جاری کیا ہے ۔ یہ معطلی 27 مئی تک نافذ رہے گی۔انسپکٹر جنرل پولیس جموں زون نے حکمنامے کی تصدیق کی ہے ۔ معطلی سے وائی فائی کے علاوہ 2سے لیکر کر 5جی ڈیٹا سروسز متاثر ہونگی۔ ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکمنامے کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں۔
موبائل سروسز معطل کرنے کی وجہ علاقے کی سلامتی اور امن عامہ کو برقرار رکھنا بتائی گئی ہے تاہم یہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی جبر کی ایک واضح مثال ہے۔ مودی حکومت نے علاقے میں اظہاررائے کی آزادی کا حق مکمل طورپر سلب کر رکھا ہے ، بھارتی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی جیسے کالے قوانین کے تحت گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button