سمینار

سیمینار کے مقررین کابھارت سے مقبوضہ جموں وکشمیر سے اپنی ا فواج نکالنے کا مطالبہ

.مظفر آباد: آزاد جموں وکشمیر کے شہر باغ میں ایشین ریسورس فورم کشمیر نے آل پرائیویٹ سکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک سمینار کا انعقاد کیاجس میںبھارت سے مقبوضہ جموں وکشمیر سے اپنی ا فواج نکالنے کا مطالبہ کیاگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ” بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز :آزاد جموں وکشمیر کا ردعمل ”کے زیر عنوان سیمینار میں مقامی اسکولوں اور کالجوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کے بارے میںآگاہی پیدا کرنے پر زوردیاگیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو درپیش سیاسی اور انسانی مسائل کو اجاگرکیاگیا۔ مقررین نے سیاسی شعور اور پرامن مزاحمت کے فروغ میں تعلیمی اداروں کی اہمیت پر زور دیا۔ سیمینار میں اتحادواتفاق، تنقیدی سوچ اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر کشمیری عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی ضرورت پر زوردیاگیا۔ مقررین نے تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل پر زوردیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیرسے فوری طورپر اپنی افواج کو نکال دے۔سیمینار سے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کی رہنما شمیم شال، ایشین ریسورس فورم کشمیر کی چیئرپرسن ڈاکٹر عابدہ رفیق،پرنسپل شیفیلڈ کالج باغ سردار شعیب خان ، سماجی کارکن یاسین نور ،پرنسپل الحیات انٹرنیشنل اسکول باغ عباس کاشر، سن رائز اسکول باغ کے پرنسپل بلال خان ، سکول آف اقرا ء فائونڈیشن با غ کے پرنسپل راجہ بشارت اوردیگرنے خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button