پاکستان

پاکستان کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت

پانی کو ہتھیار بنانا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد:
پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پانی کو ہتھیار بنانا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کا پانی کو ہتھیار بنانے سے متعلق دھمکی آمیز بیان عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے تاریخی حقائق کو نظر انداز کرنا، اقلیتوں کے خلاف اندرونی جبر کو فروغ دینا اور اشتعال انگیزی کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ یہ ایک مشترکہ معاہدے، بین الاقوامی اصولوں اور سفارتی آداب سے کھلی روگردانی کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ان بیانات میں پانی کو ہتھیار بنانے جیسے اشتعال انگیز خیالات شامل ہیں، جو بھارت کی علاقائی بالا دستی کی خواہش اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کو بے نقاب کرتے ہیں۔بھارت کو دوسروں کو دھمکیاں دینے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔بھارت کا ماضی ماورائے عدالت قتل، بغاوت کو کچلنے اور غیر ملکی علاقوں پر ناجائز قبضے جیسے سنگین الزامات سے بھرا ہوا ہے، خاص طور پر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں منظم ریاستی جبر، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جو ریاست خود مظلوموں پر ظلم ڈھاتی ہے، وہ اب خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارت کی موجودہ ہندوتواحکومت کے نظریاتی حامیوں نے ملک میں گروہی تشدد کو معمول بنایا، مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا اور نفرت انگیزی کو ایک سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ انتہا پسند قوم پرستی کا شکار ہونے کے بجائے نفرت پر مبنی سیاست کو مسترد کریں اور وقار، رواداری اور علاقائی تعاون پر مبنی ایک بہتر اور پرامن مستقبل کے لیے کردار ادا کریں۔انہوں نے بھارت کو بین الاقوامی نظام کے بنیادی اصولوں کی طرف لوٹنے کی تلقین کی، جس میں دوسروں کے خودمختار حقوق، معاہدوں کی پاسداری، اور زبان و عمل دونوں میں تحمل کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button