مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :علمائے کرام کیلئے ہیلتھ کارڈز کا اجرا

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر شہر کے ایک نجی ہسپتال نے متحدہ مجلس علمائکے تعاون سے مقبوضہ علاقے کے علمائے کرام، ائمہ اودیگر کے لیے مفت ہیلتھ کارڈز کا اجرا کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلامیہ ہائیرسکول راجوری کدل سرینگر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور متحدہ مجلس علماء کے صدر میر واعظ عمر فاروق نے ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے۔پہلے مرحلے میں سرینگر شہر کے علمائے کرام اور ائمہ مساجد اس سہولت سے مستفید ہوں گے ۔میرواعظ عمر فاروق نے ہسپتال کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایسے اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور سب سے بڑی عبادت انسانیت کی خدمت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وادی کشمیر کے دیگر پرائیویٹ ہسپتال بھی اس سلسلے میں مناسب اقدامات کریں گے۔
واضح رہے کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اجالا ہسپتال نہ صرف علمائے کرام اور ائمہ مساجد کے علاوہ انکے اہلخانہ کو بھی علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کرے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button