پابندیاں

مقبوضہ کشمیر:بھارتی وزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر سخت پابندیاں عائد

جموں: بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مقبوضہ کشمیر کے دو روزہ دورے کے موقع پرجموں اور پونچھ اضلاع میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیاکو بتایا ہے کہ جموں خطے میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران امیت شاہ مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے اور ضلع میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں سے ملاقات کریں گے،انہوں نے بتایا کہ جموں میں گورنر ہاؤس کے ارد گرد اضافی فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے، جہاں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ میں گاڑیوں کی سخت چیکنگ اور لوگوں کی تلاشیاں لی جارہی ہے۔ گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ جموں میں رات بھر قیام کے بعد امیت شاہ آج پونچھ جائیں گے۔ وہ سنگھ سبھا گردوارہ سمیت مذہبی مقامات کا بھی دورہ کریں گے اور افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ وزیر داخلہ پونچھ میں بی ایس ایف کیمپ کا بھی دورہ کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button