پابندیاں

سامبا: انتظامیہ نے دو ماہ کے لیے رات کا کرفیو نافذ کر دیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے جموںخطے کے ضلع سامبا میں اگلے دو ماہ کے لیے رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایوشی سوڈن کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا ورکنگ باﺅنڈری کے دو کلومیٹر کے اندر تمام علاقوں میں ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ کرفیو کے نفاذ کا مقصد بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی کارروائیوں کو آسان بنانا ہے۔
کرفیو رات 10بجے سے صبح 5بجے تک نافذ رہے گا۔ حکمنانے میں کہا گیا کہ صرف معقول وجوہات پر شہریوں کو نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔ حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button